66

ڈسکہ کچہری میں اے ایس آئی کا خاتون پر بہیمانہ تشدد

ڈسکہ: ڈسکہ کچہری میں بہوسے ملاقات کے لیے آنے والی خاتون پر اے ایس آئی سرور ڈوگر کا بہیمانہ تشدد،سر کے بال پکڑ کر سر عام خاتون کو گھسیٹتا رہا۔تفصیلات کے مطابق یہ انسانیت سوز واقعہ سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کی کچہری میں پیش آیا۔ رقیہ بی بی کی بہو کو چار روذ پہلے اانکے ڈرائیور رضوان نے گرفتار کر لیا تھا۔
پولیس نے مغویہ کو برآمد کر کے تھانے میں رکھا تھا۔رقیہ بی بی اپنی بہو سے ملنے کے لیے کچہری پہنچی تو پولیس نے ملاقات کرنے کی اجازت نہ دی ۔رقیہ نے اپنی بہو کیساتھ لیڈی کانسٹیبل کی عدم موجودگی سے متعلق سوالات کیے تو تھانہ صدر کا اے ایس آئی بپھر گیا۔سوالات کے جوابات دینے کی بجائے رقیہ بی بی کو مارنے لگا۔آے ایس آئی بھری کچہری میں رقیہ بی بی کو مارتا رہا اور بال پکڑ کر گھسیٹتا رہا۔

ڈسکہ پولیس اے ایس آئی کا خاتون پر تشدد

Posted by Saeedbutt DunyaNews on Monday, September 11, 2017

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں