63

سمندرپروقت گزارنے سے ذہنی تناؤ کم کرنے میں مدد ملتی ہے، تحقیق

مشی گن: ماہرین کے مطابق سمندروں کے کنارے رہنے والے افراد پرہجوم اورعمارتوں میں بسنے والے لوگوں کے مقابلے میں زیادہ پرسکون اور ڈپریشن سے دور ہوتے ہیں اور اس کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ سمندر پر کچھ وقت گزارنے بلکہ اسے دیکھنے سے بھی ذہنی سکون ملتا ہے۔
مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی میں ہیلتھ جیوگرافی کے ماہرین مطالعے میں سرسبز مقامات کو بھی شامل کیا ہے لیکن اس کے ذہنی صحت پر کوئی خاص اثرات مرتب نہیں ہوئے ہیں۔ اس کے لیے ماہرین نے نیوزی لینڈ کے علاقے ویلنگٹن میں رہنے والے مختلف افراد کا جائزہ لیا اور ان سے ذہنی تناؤ کے بارے میں معلوم کیا، ان میں سے جو لوگ قریب سے سمندر کو دیکھتے تھے ان میں بقیہ کے مقابلے میں کم ڈپریشن نوٹ کی گئی۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ اس میں عمر، معاشی حیثیت اور جنس جیسے اہم عوامل کو بھی شامل کرنا ہوگا۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں