159

حکیم اینڈ کمپنی نے رانا اعجاز احمد کی حمائت کا اعلان کر دیا……..

حکیم اینڈ کمپنی نے رانا اعجاز احمد کی حمائت کا اعلان کر دیا……..
(پسرور )امیدوار پی پی 127 سابق نائب ضلع ناظم رانا اعجاز احمد کے دورہ وارڈ نمبر 12 (محلہ نور پورہ) کے موقع پر پسرور کے معروف سیاسی و سماجی گروپ حکیم کامران اینڈ کمپنی نے معززینِ وارڈ کے ہمراہ رانا اعجاز احمد کے ساتھ ملاقات کی اور ان کو اپنی بھر پور حمایت کا یقین دلایا .. حکیم کامران نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت رانا اعجاز احمد کی الیکشن کمپین بھر پور طریقے سے چلائیں گے.. اور رانا اعجاز احمد کو کامیاب کرانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے. دریں اثنا رانا اعجاز احمد نے اپنی حمائت پر حکیم کامران اینڈ کمپنی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اپنے قائد عمران خاں کا پیغام گھر گھر پہنچانے کے لئے اپنی تمام تر توانایاں استعمال کریں گے …..

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں